البرٹا، کیلگری کی رکن
قانون ساز اسمبلی اسٹیفنی میکلن نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا
کینیڈین صوبہ البرٹا کی سربراہ راچیل نوٹلے نے کہا ہے کہ کیلگری کی رکن
قانون ساز اسمبلی اسٹیفنی میکلن نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے ،البرٹا
پریمیئرراچیل نوٹلے کی جانب سے فیس بک کے اپنے صفحہ پر کی جانے والی پوسٹ
کے مطابق ان کاکہنا تھا کہ کیلگری ورسٹی ضلع سے البرٹا کی قانون ساز اسمبلی
کی ممبر اسٹیفنی میکلن نے اپنی قانون ساز حیثیت سے علیحدگی اختیار کرتے
ہوئے استعفی دیدیاہے۔
راچیل نوٹلے کی جانب سے فیس بک کے صفحہ پر کی جانے والی پوسٹ میں صرف
اسٹیفنی میکلن کے استعفے کازکر ہے لیکن استعفی دینے کی کوئی وجہ اورتفصیلات
نہیں بتائی گئیں،استعفے کی پوسٹ کے بعد راچیل نوٹلے نے اسٹیفنی میکلن اور
ان کے مستقبل کیلئے بہت سی نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔
اسٹیفنی میکلن نے مئی 2018میں ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ دوبارہ الیکشن میں
حصہ لینے کی خواہشمند نہیں ہیں، اسٹیفنی میکلن نے قانون ساز اسمبلی ممبر کے
طورپر خدمات کی وزیرکے طورپرکام کیاتھا جبکہ وہ قانون سازاسمبلی کی پہلی
ممبر بھی جن کے ہاں دوران وزارت بچے کی ولادت ہوئی تھی۔