البرٹا، ملازمت کے مسائل کے
حل کیلئے اوبر کے ڈرائیورز کو نیدرلینڈ میں مہنگی ثالثی کیلئے مجبور نہیں
کیا جاسکتا، عدالت
کینیڈین صوبے اونٹاریوکی مقامی عدالت نے رولنگ دی ہے کہ ملازمت کے مسائل کے
حل کیلئے اوبر کے ڈرائیورز کو نیدرلینڈ میں مہنگی ثالثی کیلئے مجبور نہیں
کیا جاسکتا، عدالت کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے ڈرائیورز سے کئے
جانے والے قابل عمل معاہدے ڈرائیوز کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہیں۔
عدالت کی رولنگ کا یہ مطلب بھی ہے کہ ڈرائیورز اور کمپنی کے درمیان
کاروباری شراکت داری کے معاہدے کے باوجود کمپنی کسی بھی کلاس ایکشن کیلئے
سرٹیفکیٹ طلب کرسکتی ہے۔
ٹورنٹو میں مستقل مقیم سمفیروٹومارکن نے مجوزہ کلاس ایکشن 2017میں پیش کیا
تھا اورانہوں نے دلیل دی تھی کہ اوبر ڈرائیورز کمپنی ملازم ہونے کے ناطے
ملازمین کے تحفظ کے قانون کے تحت مکمل تحفظ کے حقدار ہیں جبکہ کمپنی کا یہ
دعویٰ درست نہیں ہے کہ ڈرائیورز آزاد معاہدے کے پابند اور علیحدہ علیحدہ
شراکت دار ہیں۔
اس سے قبل ابتدائی طورپر اوبر انتظامیہ کی جانب سے ہرڈرائیور سے الگ الگ
معاہدے کی دلیل سامنے آنے پر کیس کی سماعت روک دی گئی تھی، بعدازاں
اونٹاریوکی مقامی عدالت نے اوبر کی دلیل مسترد کرکے کیس جاری رکھنے کا حکم
دیا تھا۔