Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 03, 2019 07:37 pm views : 493

Location : Washington

Washington- Mike Pompio Hope to quickly reach the spy Arrested in Moscow
  • Urdu

 واشنگٹن، امید ہے کہ روس جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی شہری تک بہت جلد رسائی دیدے گا، مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امید ہے کہ روس ماسکو میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے امریکی شہری تک بہت جلد رسائی دے دے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکا نے روس پر واضح کردیا ہے کہ ہماری توقع کیا ہے اور ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ گرفتار امریکی شہری پر کس قسم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ اگر پال کو بلاجواز اور غیر مناسب طور پر حراست میں لیا گیا ہے تو ہم اس کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کریں گے۔
واضح رہے کہ روس کی داخلی سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے دارالحکومت ماسکو میں گزشتہ جمعہ کو امریکی شہری پال ولان کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
روس کا کہنا تھا کہ جاسوسی کی ایک کارروائی کے دوران پال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے لیکن اس نے مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی جاسوس پال ولان امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتا ہے، وہ سابق میرین ہے، پال ولان کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ ماسکو میں ایک شادی میں شرکت کیلئےگیا تھا۔

Recent News

KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse 1:14
KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse
Apr 04, 2026 04:30 pm
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved