اسلام آباد،حکومت کے پانچ ماہ میں ہی دوسرا منی بجٹ متوقع ہے۔شاہد خاقان عباسی
سابق
وزیراعظم اور مسلم لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نئی
حکومت کو آئے ہوئے ابھی صرف پانچ ماہ ہی ہوئے ہیں کہ دوسرا منی بجٹ متوقع
ہے، حکومت دوسرے منی بجٹ کے زریعے اپنے ریونیو کی کمی اوربجٹ خسارے کو
عوام پر بوجھ ڈال کرپوراکرنا چاہتی ہے ۔
نیشنل
پریس کلب اسلام آباد میں دیگر لیگی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے
ہوئے شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے پانچ ماہ میں اب تک
معیشت کو 1300ارب جبکہ پالیسی ریٹ کے باعث 400ارب کانقصان ہوچکا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرخزانہ اب منی بجٹ پیش کرکے عوام پر مسلسل بوجھ ڈالنے کے کام میں بہت ماہر ہوچکے ہیں۔