ریلوے کا ایک مرلہ کسی کونہیں دونگا،اپنا ریڈیولگارہے ہیں۔وزیرریلوے شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عزت ماب چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم کیا کہ ریلوے کوئی زمین فروخت نہیں کر سکتی اورلیز پر پانچ سال سے زیادہ زمین نہیں دی جاسکتی، انہوں نے بتایاکہ چیف جسٹس کا کہناہے کہ رائل پام کلب کیس کافیصلہ جسٹس عظمت سعید شیخ صاحب فیصلہ کریں گیے۔
فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چور ڈاکو نہیں ہوں بیس گاڑیاں مرمت کر کے چلائیں۔ریلوے کو غریب کی سواری بناو¿ں گا۔ پہلے بھی وزیر رہا ہوں ایک مرلہ نہیں دوں گا کسی کو۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریلوے کا اپناریڈیو اسٹیشن ہوآج ہم اس کیلئے اپلائی کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میرا پبلک اکاوئنٹس کمیٹی کے چور چیئرمین کے معاملہ پر حکومت سے شدید اختلاف ہے۔انہوں نے کہاکہ چوروں ڈاکوں اور لٹیروں کے لیے ڈاکٹروں نے بیان دیا انکو کھلی فضا میں رکھو۔قوم کی دولت لوٹنے والے گرفتاری میں قوم کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی بنانے کا اسپیکر کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ میں پبلک اکاوئنٹس کمیٹی چیئرمین کے معاملہ پر عدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوںکیونکہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بیٹھا دیا گیا۔ شیخ رشیدنے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف سے بڑا ڈاکو ہے۔چین جانے کے بعد پتہ چلا شہباز شریف کے داماد بھی ڈاکو ہے۔جس ملک میں اسحاق ڈار جیسا آدمی سابق وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر فرار ہووہاں آصف زرداری سے کیا بعید کہ وہ بھی کہیں نکل جائے۔