کراچی، پیپلز پارٹی کی حکومت غربت کے خاتمے اور خواتین کو قومی سطح پر آگے لانے کیلئے کوشاں ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیرا علیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے تحت سندھ رولز رپورٹ
آرگنائزیشن کے اشتراک سے غربت کے خاتمے کا پروگرام ہے آٹھ نو برس سے چل رہا
ہے، یہ پروگرام اندرون سندھ سے شروع ہوا ۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام کی
کامیابی کو دیکھتے ہوئے یورپین اکنامک کمیٹی نے بھی فنڈنگ کی جس کے بعد
سندھ حکومت نے دائرہ کار بڑھایا اور اب صوبے کے ہر ضلع میں یہ پروگرام چل
رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین دیہی علاقوں کی جو بھی ہنر جانتی ہیں اس
کیلئے کوئی مناسب مارکیٹ نہیں ہوتی تھی اور وہ اپنے شہروں میں بھی اپنی
دستکاری کو فروخت نہیں کرپاتی تھیں تاہم کراچی کے مقامی مال میں خواتین خود
آئیں اور معیار دیکھ کر خوش ہوئیں۔ یہ اقدام پی پی نے شروع کیا تھا اور
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس کا مقصد غربت کا خاتمہ اور خواتین کو قومی سطح
پر آگے لانا تھا جو کامیابی سے ہمکنار ہورہا ہے اور اب تو دوسرے صوبے بھی
اس کی تقلید کررہے ہیں۔