Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 04, 2019 06:54 pm views : 472

Location : Different Areas

Karachi- QR Code Technology apply on Grave First Time in Pakistan
  • Urdu

کراچی،ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی آخری آرام گاہ پاکستان کی پہلی اسمارٹ قبر

پاکستان میں جذام کے مریضوں کی مسیحا ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی قبر پر کیو آر کوڈ درج کیا گیاہے،جس کے بعد ڈاکٹر رتھ فائو کی آخری آرام گاہ پاکستان کی پہلی 'اسمارٹ قبر' بن گئی ہے، لاکھوں مریضوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والی ڈاکٹر رتھ فاﺅ 10 اگست 2017کو طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئیں تھیں۔
ڈاکٹر رتھ فاﺅکی وصیت کے مطابق ان کی تدفین سرخ جوڑے میں قومی اعزاز کے ساتھ کراچی میں واقع مسیح قبرستان(گورا قبرستان)میں عیسائی رسومات کے تحت قومی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔
ڈاکٹر رتھ فاﺅ کے مداحوں نے جذام کے مریضوں کی مسیحا کو انوکھے انداز سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قبر پر کیو آر کوڈ آویزاں کیا ہے۔اس کوڈ کو موبائل میں اسکین کر کے ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی زندگی اور ان کی خدمات کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
کیو آر کوڈ دراصل روایتی بار کوڈ کی ایک قسم ہے جسکی ابتدا جاپان سے ہوئی تھی ، یہ کالے اورسفید چوکور خانوں پرمشتمل کوڈ سسٹم ہے جسے جاپانی کاروں کے پارٹس کیلئے ایجاد کیا گیا تھا جو اب دنیا میں ہرجگہ ہرچیز کیلئے استعمال ہورہا ہے۔ان چوکورخانوں میں ہی تمام معلومات جمع کی جاتی ہیں جو اسکیننگ پر سامنے پیش ہوجاتی ہیں۔
کراچی میں ڈاکٹر رتھ فائو کے قائم کردہ فلاحی ادارے 'میری ایڈلیڈ لیپروسی سینٹر' میڈیامنیجر نثار ملک نے بتایا کہ کیو آر کوڈ ڈاکٹر رتھ فائو کو یاد رکھنے کی ایک کوشش ہے،کیونکہ انہوں نے پاکستان سے جزام کے خاتمہ کیلئے اپنی زندگی وقف کردی تھی "اس جدید ٹیکنالوجی کو پہلی مرتبہ اس انداز میں متعارف کرانے کاآئیڈیا ہمارے ادارے کا ہی تھا۔ یہ بنیادی طور پر ڈاکٹر رتھ فائو کو یاد رکھنے کا ایک بہانہ ہے تاکہ نئی جنریشن بھی انہیں اور ان کی عظیم خدمات کو یاد رکھے۔
گورا قبرستان میں ڈاکٹررتھ فائو کی قبر پرآنے والے قیصر جون کا کہنا تھا کہ میں جزام کے خاتمے کے حوالے سے ڈاکٹررتھ فائو کو بچپن سے ہی جانتا ہوں، ڈاکٹررتھ فائو نے جزام کے خاتمے کاانتہائی مشکل ترین کام کیاتھا جوبظاہر ناممکن نظرآتا ہے کیونکہ ہم لوگ جن مریضوں سے ملنا، بات کرنایا ان کو دیکھناتک نہیں چاہتے یہ ان کے قریب رہ کر ان کا علاج کرتی تھیں جو کوئی  عام آدمی یا عام ڈاکٹرکرہی نہیں سکتاتھا۔

Recent News

KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse 1:14
KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse
Apr 04, 2026 04:30 pm
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved