Jan 04, 2019 06:55 pm
views : 449
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی اضافہ ریکارڈ، ہنڈریڈ انڈیکس میں محض 5 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ (4 جنوری
2019ء) کو مارکیٹ میں معمولی اضافہ اریکارڈ کیا گیا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس محض 5 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے بعد 37547 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا۔
مارکیٹ کا اغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 299 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 135 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ ،136 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 28 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔