Jan 04, 2019 07:56 pm
views : 409
Location : British Colombia
British Colombia- An extreme avalanche alert has been issued for the South Coast and Sea
برٹش کولمبیا، شدید برف باری کے تناظر میں جنوبی ساحلی علاقے میں برفانی اور سمندری طوفان کا الرٹ
جاری
موسم سرما کی طوفانی بارشوں کے بعد ہونے والی شدید برف باری کے تناظر میں
برٹش کولمبیا کے جنوبی ساحلی علاقے میں برفانی اور سمندری طوفان کا الرٹ
جاری کردیا گیا ہے ، موسم کی اتنی شدید خراب صورتحال میں کوئی بھی سفر قابل
اعتبار نہیں ہوگا۔
کینیڈا میں خاص طور پر جاری کی گئی برفانی اورسمندری طوفان کی وارننگ کے
بعدپوری ساحلی پٹی کیلئے اس سے پہلے دی جانے والی تمام چھوٹی بڑی ممکنہ
وارننگ بے معنی ٰ ہوکر رہ گئی ہیں کیونکہ اس قسم کی آفات میں قدرتی اور
انسانی جانوں کا ضیاع ہونا ایک لازمی امر ہے۔
محکمہ طوفان کینیڈا کے موسمیات کے سینئر پیش بین گرینٹ ہیلسن نے پیش گوئی
کی ہے کہ ان کاخیال ہے کہ آنے والا برفانی اورسمندری طوفان صرف بڑا ہی نہیں
ہوگا بلکہ شاید بہت بڑا قدرتی طوفان ہوجس سے بچنے کیلئے فوری اور بڑے
پیمانے پر انتظامات کرنابہت ضروری ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی طاقتور سمندری طوفان کے بعد پوری ساحلی
پٹی پر انتہائی موسلادھار اور شدید بارش ہوسکتی ہے جس کے بعد چلنے والی تیز
ہواؤں کے سبب سمندری طوفان کی تیزی اور شدت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا
ہے۔