کینیڈا، 13کینیڈین شہریوں اور
10سے زائد مشہورومعروف شخصیات کو چین میں حراست میں لیا گیا، کینیڈین وزارت خارجہ
کینیڈا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے دسمبر 2018میں چائینیز کمپنی ہواوی کی
فنانشل ایگزیکٹیو کی وینکوور میں گرفتاری کے بعد سے 13کینیڈین شہریوں اور
10سے زائد مشہورومعروف شخصیات کو چین میں حراست میں لیاگیاتھا۔
کینیڈین وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چین میں حراست میں لئے گئے زیادہ
تر افراد کو زیادہ تر دسمبر 2018میں ہی حراست میں لیا گیا تھا لیکن اب کوئی
بھی شخص حراست میں نہیں ہے۔ہم نے تصدیق کی ہے جس پر علم ہوا کہ آٹھ
زیرحراست افراد کو چھوڑدیاگیا ہے۔
کینیڈین وزارت خارجہ کے ترجمان گلیم بیرب کی جانب سے جاری بیان میں
بتایاگیا ہے کہ چین میں قومی سلامتی کیخلاف کام کرنے کے الزام میں حراست
میں لئے گئے تیرہ افراد کے بارے میں کینیڈین میڈیا کے بیرونی زرائع نے
اطلاع دی تھی ۔