ٹورنٹو، ملازمین کوکم سے کم 15ڈالر فی گھنٹہ معاوضہ اداکرینگے، مشہور کافی کیفے کا وعدہ
ٹورنٹوشہر کے بالکل مرکز میں قائم ایک مشہور کافی کیفے نے وعدہ کیا ہے کہ
حکومت کی جانب سے کم سے کم تنخواہ کو منجمد کئے جانے کے باوجود وہ اپنے
ملازمین کوکم سے کم 15ڈالر فی گھنٹہ معاوضہ ادا کرے گا۔
کافی کیفے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے اس اقدام یہ بالکل بھی یہ مطلب
نہیں ہے کہ وہ اپنے ملازمین کواضافی رقم ادا کررہے ہیں ، یہ وہی طے شدہ
معاوضہ ہے جو دیاجانا چاہیے
کافی شاپ کے پارٹنر جیمسن بینن اسٹک کاکہنا تھا کہ 18ماہ قبل جنوری 2018میں
فی گھنٹہ تنخواہ گیارہ اعشاریہ نوے ڈالر سے چودہ ڈالر تک متعین کرنے کی
تجویز دی گئی تھی جبکہ اس تنخواہ کو جنوری 2019میں پندرہ ڈالر فی گھنٹہ
ہوناتھا، اس بارے میں میں نے کافی شاپ کی اسٹاف سے وعدہ کرلیاتھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کم سے کم تنخواہ کومنجمد کئے جانے کے
باوجود کافی شاپ کااسٹاف پندرہ ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے اپنی خدمات بخوشی
سرانجام دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ نہ سیاسی ہے اورنہ ہی آئیڈیل تصور کیاجاسکتا ہے ،
اپنے ملازمین کو اچھی اور بہترتنخواہ دینے کا بالکل یہ مقصد نہیں ہے کہ
میں میڈیا کی توجہ حاصل کرنا چاہتاہوں، یہ سب کچھ میں صرف اورصرف بزنس
بڑھانے کے نقطہ نظر سے کررہاہوں۔