واشنگٹن، ڈیموکریٹ رکن نینسی پلوسی امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرمنتخب
ڈیموکریٹ رکن نینسی پلوسی امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرمنتخب ہوگئی
ہیں،امریکی میڈیاکے مطابق ڈیموکریٹ رکن نینسی پلوسی امریکی ایوان نمائندگان
کی اسپیکرمنتخب ہوگئی ہیں،امریکامیں ہونے والے مڈٹرم الیکشن کے بعدامریکی
ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کوبرتری حاصل ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے
نینسی پلوسی کواسپیکر نامزد کیا تھا، اسپیکر منتخب ہونے کے بعدنینسی پلوسی
نیایوان نمائندگان کی نئی اسپیکرکے عہدے کاحلف بھی اٹھا لیا ہے۔
واضح رہے
کہ نینسی پلوسی 2007 سے2011 تک بھی امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکررہ چکی
ہیں، اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومتی شٹ ڈاؤن ختم
کرناچاہتی ہوں لیکن امریکا اور میکسیکوکی درمیانی سرحد پر ڈونلڈ ٹرمپ کی
مجوزہ دیوارکی تعمیر کی حمایت نہیں کرونگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین
کوووٹ کاحق ملنے کے سوسال مکمل ہونیپراسپیکرمنتخب ہوناان کیلئے باعث فخر
ہے۔