بیجنگ، چینی ماہرین نے خلائی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرتے ہوئے امریکا اور روس جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا
چینی ماہرین نے خلائی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرتے ہوئے امریکا اور روس جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق چین کا روبوٹک خلائی جہاز ’چینگ ای فور‘ نے گزشتہ روز
چاند کے تاریک حصے میں کامیابی سے لینڈنگ کی اور کچھ تصاویر بھی بھیجیں۔
چین کے ماہرین تاریخی بات رقم کرنے پر بہت زیادہ خوش ہیں کیونکہ خلائی
تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا کہ چاند کے ’ڈارک سرکل‘ میں کوئی بھی جہاز پہلی
بار اترا ہو۔
رپورٹس کے مطابق چینک ای فور نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 26 منٹ پر
لینڈنگ کی جس کے بعد اُس نے کچھ تصاویر بھی بھیجیں جنہیں جاری کردیا گیا۔
ماہرین کے مطابق ماضی میں امریکا اور روس کے خلائی تحقیقاتی اداروں نے چاند
کے اُس حصے پر مشنز بھیجے گئے جو زمین کے رخ پر ہیں جبکہ ’چینک ای فور‘ کو
پچھلے تاریک حصے میں بھیجا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی معیاری وقت کے مطابق مشن نے رات ڈھائی بجے کے
قریب قطب جنوبی آئیٹکن بیسن پر لینڈنگ کی، جدید آلات سے لیس جہاز‘چینگ
فور’علاقے کی ارضیاتی خصوصیات جانچنے کے علاوہ حیاتیاتی تجربات بھی کرے گا۔