کینیڈا، اٹاوا میں نئی بنائی جانے والی لائٹ ریل ٹرانسٹ سسٹم کی چیکنگ اورٹیسٹ
ڈرائیو کی گئی
اوٹاوا میں نئی بنائی جانے والی لائٹ ریل ٹرانسٹ سسٹم کی چیکنگ اورٹیسٹ
ڈرائیو کی گئی ،ایل آر ٹی تعمیر کے پروگرام ڈائریکٹر مچل مورگن نے اوٹاوا
کے میئراور کونسل کے ممبران کواس حوالے سے یادداشت پیش کی اور کہا کہ
رائیڈیو ٹرانزٹ گروپ اپنے دیئے گئے شیڈول کے مطابق ایل آر ٹی ریلوے سسٹم کی
تعمیر کے کام کو دن رات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ایک تحفہ اوٹاوا کے شہریوں
کو دیاجاسکے۔
انہوں نے کہاکہ منصوبے کی تعمیر کی ڈیڈلائن 31مارچ ہے جسے وقت پر مکمل
کرلیا جائے گا جبکہ ایل آر ٹی ریلوے سسٹم اپریل کے آخر تک مکمل طورپر چلائے
جانے کے قابل ہوسکے گا۔
منصوبے کے معاہدے کے مطابق 31مارچ منصوبے کا افتتاح کرکے اسے چلانے کی
مقررہ تاریخ نہیں ہے بلکہ اس تاریخ کو تعمیراتی کمپنی منصوبے کو مکمل کرکے
انتظامیہ کے حوالے کرے گی جو اس کے افتتاح سمیت اسے چلانے کے مجوزہ
انتظامات کو حتمی شکل دے گی ۔