کراچی، بیچ لگژری ہوٹل میں نمک منڈی فیسٹیول کا آغاز
کراچی کے بیچ لگژری ہوٹل میں نمک منڈی فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ نمک منڈی
فیسٹیول میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت
کی۔ صوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے فوڈ فیسٹول میں خیبرپختونخواہ کے
لذیذ پکوانوں کو زینت بخشی گئی۔ نرگسی کوفتے، تکہ، کباب، گاجر کا حلوہ ،
کھیر سمیت نہایت ہی لذیذ پکوانواں سے لوگ محظوظ ہوئے۔اس کے علاوہ شہریوں کی
تواضع کیلئے موسیقی کا بھی انعقاد کیا گیا۔
فوڈ فیسٹیول میں شریک ایم ڈی جیریز اکرم ولی محمد کا کہنا تھا کہ بیچ لگژری انتظامیہ کی جانب سے ہماری ثقافت کو اجاگر کرنے اور کراچی کے شہریوں کیلئے یہ انتہائی مستحسن اقدام اٹھایا گیا ہے۔ بیچ
لگژری کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
فوڈ فیسٹول میں شریک قونصل جنرل کا کہنا تھامیں نے پاکستان میں بیس
سال سے زیادہ وقت گزارا ہے اس عرصے کے دوران میں کئی مرتبہ پشاور بھی جاچکا
ہوں، وہاں پر بھی نمک منڈی ہے جہاں پر میں نے کھانا بھی کھایا ہے، نمک
منڈی سے میری پرانی یادیں وابستہ ہیں۔ اس طرح کا فوڈ فیسٹیول متواتر ہوتے
رہنا چاہیے، ہماری نظر میں یہ بہت اچھا کام ہورہا ہے۔
بیچ لگرژی ہوٹل کے جنرل منیجر عظیم قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش رہتی
ہے کہ ہم کچھ منفرد کریں۔ فوڈ فیسٹول کے پی کے کی سوغات کے ساتھ ہے، کراچی
کی ٹھنڈ اور سمندر کے ساتھ کے پی کے کا کھانا مزہ دوبالا کرتا ہے، اس کے
ساتھ ساتھ صوبائی ہم آہنگی پاکستان کی بہت شدید ضرورت ہے۔ اس لحاظ سے آواری
اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے کہ کچھ نہ کچھ دام درم سخن کرتا رہے۔
فوڈ فیسٹیول میں کھانا کھانے آئی ہوئی ایک دوشیزہ ماہرہ کا کہنا تھا کہ
خیبرپختونخواہ کے کھانے بہت ہی زبردست ہیں، یہاں کا ماحول بھی بہت اچھا ہے،
نمک منڈی کے ذریعے مزے مزے کے کھانے کراچی میں بیٹھ کر کھانے کا موقع ملا
ہے۔
شہریوں نے اس شاندار فوڈ فیسٹول پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیسٹول مستقبل میں بھی ہونے چاہئیں۔