علی آباد، وادی ہنزہ کی پہاڑیوں نے برف کی چادر اوڑھ لی
وادی ہنزہ کی پہاڑیوں نے برف کی چادر اوڑھ لی۔ کافی عرصے بعد ہنزہ کے علاقے
علی اآباد میں برف باری ہونے کے بعد شہری خوشی سے نہال ہوگئے۔
برف باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جس کے بعد سیاح بھی بڑی تعداد میں امڈ آئے ہیں۔
کچھ علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑنے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی شب سے اتوار کی صبح کے دوران مری، گلیات،
مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں مزید برفباری
کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔