کراچی، عیسیٰ لیبارٹری کے تحت سی ویو کے مقام پر لٹریسی مشن واک کا انعقاد
عیسیٰ لیبارٹری کے تحت سی ویو کے مقام پر لٹریسی مشن واک کا انعقاد کیا
گیا۔ واک میں مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔
واک کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر
تعلیم کے فروغ کے حوالے سے عبارات درج تھیں۔
واک کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کراچی کے ہر فرد کو یہ پیغام عام کرنا چاہیے
کہ معیاری تعلیم سب کیلئے ضروری ہے حکومت کو بھی اس ضمن میں پذیرائی کرنی
چاہیے۔
واک میں شریک ایک خاتون کا کہنا تھا کہ قومیت سے بالاتر ہو کر سب کیلئے تعلیم کا حصول ممکن بنائے جانے کی ضرورت ہے۔
واک میں شریک ایس ایم خالق کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے طویلہ بنے ہوئے
ہیں، ایسے ماحول میں ہمیں تعلیم کا پرچار کرنا چاہیے اس سلسلے میں 20 سال
پر محیط ماسٹر پلان تشکیل دیا جانا چاہیے جس کی سالانہ بنیاد پر مانیٹرنگ
ہونی چاہیے کہ ہم اپنے طے کردہ اہداف کو حاصل کررہے ہیں یا نہیں کررہے اس
کے بعد یہ امر یقینی ہے کہ آئندہ دس سالوں میں ہم اپنی منزل کی طرف روا ں
دواں ہوں گے۔
فرحان عیسیٰ نے اپنے مختصر خطاب میں تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس واک میں شریک ہوئے۔