Jan 05, 2019 04:12 pm
views : 341
Location : Accountability Courts
Lahore- Paragon Housing scam, Saad Rafique's physical remand extended till January 19
لاہور، پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل ، خواجہ برادران مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
احتساب عدالت نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی
خواجہ سلمان رفیق کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر قومی ادارہ احتساب (نیب) کے
حوالے کردیا۔
سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ
سلمان رفیق کو قومی ادارہ احتساب (نیب) کی جانب سے احتساب عدالت میں پیش
کیا گیا۔ دونوں بھائیوں کو ان کے ریمانڈ میں پندرہ روزہ توسیع کے بعد پیش کیا
گیا۔
سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 3 ارب روپے ندیم
ضیا اور سلمان رفیق کے اکاؤنٹس میں گئے، مزید تفتیش کے لیے دونوں کے بیٹوں
کو نوٹس جاری کر دیے۔ دونوں کے بیٹوں سے مزید تفتیش کرنی ہے۔ پیراگون کے 5 اکاؤنٹس ہیں، ندیم ضیا کی فیملی کے 12
اکاؤنٹس ہیں۔ پیراگون سٹی میں جتنی بھی ٹرانزیکشن ہوئی سب کونوٹس جاری کر
دیے گئے ہیں۔
نیب نے خواجہ سعد رفیق کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ نیب
پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق یکم سے 4 جنوری تک اسلام آباد میں
تھے۔ پیرا گون کا کچھ ریکارڈ برآمد کیا گیا ہے۔ غفران خواجہ سلمان کے بیٹے
اور کبیر ندیم ضیا کے بیٹے ہیں۔ دونوں کے اکاؤنٹس میں 2 ارب روپے گئے ہیں، دونوں
بیٹوں کے اکاؤنٹس میں اتنے پیسے کیوں گئے تحقیقات جاری ہیں۔ 260 مختلف
لوگوں کو ٹرانزیکشن گئی ہیں۔ صرف 4.06 ملین روپے کا بتایا گیا باقی کا نہیں
بتایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے متعلقہ پٹواریوں کو ساتھ لے جا کر سوسائٹی کی
پیمائش کی، سوسائٹی کے کھالے کو ختم کر کے بھی پلاٹس بنا دیے گئے ہیں۔
عدالت نے دونوں بھائیوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں
مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ احتساب عدالت نے خواجہ برادران
کو 19 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا۔