اسلام آباد، نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس
میں سزا معطلی کے لیے دائر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلا کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل
کرنے اور ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے
اعتراضات دور کرکے دوبارہ دائر کیا جسے سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا ہے۔
اسلام
آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کی درخواست کو پیر 7 جنوری کو سماعت کے
لیے مقرر کردیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور
جسٹس عامر فاروق پر
مشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو
العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ
ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا تھا۔
سابق وزیراعظم کی جانب سے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف یکم جنوری کو اپیل
دائر کی گئی تھی جس میں سزا کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کی اپیل کی گئی
تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے درخواست کو نامکمل قرار دے کر
واپس کردیا تھا۔