لاہور ،ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو آنے والی نسلوں سے ہم شرمندہ رہیں گے، چیف جسٹس
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان خوشحال رہنے
کیلئے بنا ہے، کسی پلمبر یا ڈرائیور نے پاکستان کی یہ حالت نہیں کی بلکہ ہم
بڑے لوگ پاکستان کے نقصان کے ذمہ دار ہیں۔
لاہور انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف
جسٹس ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگوں نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی
پوری نہیں کیں اور اگر آج بھی ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے
پورا نہ کیا تو آنے والی نسلوں سے ہم شرمندہ رہیں گے اور یہ ظلم ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو بچہ اس وقت پیدا ہورہا ہے وہ ایک لاکھ اکیس ہزار
روپے کا مقروض ہے۔ ہمیں اس کو مقروض بناکر نہیں جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھے کام ہوتے رہنا چاہئیں۔