کراچی، اورنگی ٹاون میں ا سکول وین میں لگنے والی
آگ نے 14 معصوم بچوں کو جلا ڈالا
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں ا سکول وین میں لگنے والی
آگ نے 14 معصوم بچوں کو جلا ڈالا، پولیس نے اسکول وین کو تحویل میں لے لیا
جبکہ ایس او اورنگی ٹاون کو معطل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ شارٹ
سرکٹ کے باعث پیش آیا۔
علاقہ مکینوں نے
اپنی مدد آپ کے تحت طلبہ کو وین سے نکالا، معمولی زخمیوں کو قریبی ہسپتال
منتقل کیا گیا جبکہ 5 بچوں کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ لایا گیا۔
ہسپتال
انتظامیہ کے مطابق تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، تین کو فارغ بھی کر
دیا گیا۔