Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 05, 2019 05:50 pm views : 686

Location : Domestic Place

Karachi- Former PM Zulafqar Ali Bhutto Birthday
  • Urdu

کراچی، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا یوم ولادت

’’ ہم (پاکستانی) گھاس کھالیں گے، بھوکے رہ لیں گے لیکن ہم اپنے لئے ایٹم بم ہر صورت بناکر رہیں گے‘‘۔ یہ الفاظ پاکستان کے اس وقت کے وزیرا عظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے کہے تھے جب انہیں معلوم ہوا کہ پڑوسی ملک ہندوستان ایٹمی طاقت بننے جارہا ہے بھٹو کسی صورت نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان کسی بھی معاملے میں ہندوستان سے پیچھے رہے۔
ذوالفقار علی بھٹو ایک عوامی لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں، وہ پاکستان کی سیاست میں ایک علیحدہ مقام رکھتے تھے۔ پاکستان کی پہلی بڑی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھنے والے یہ سیاستدان پانچ جنوری 1928ء کو صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سرشاہنواز بھٹو ایک زمیندار، سیاستدان اور بمبئی کی قانون ساز کونسل کے رکن تھے۔بھٹو کی والدہ کا نام خورشید بیگم تھا جو کہ ایک ہندو گھرانے سے تھیں اور شادی کے وقت مسلمان ہوگئی تھیں۔
ذوالفقار علی بھٹو اپنے والدین کے تیسرے بیٹھے تھے ان سے پہلے دو بیٹھے سکندر اور ماداد بوجوہ بیماری کی وجہ سے فوت ہوچکے تھے۔ بھٹو نے اپنی ابتدائی تعلیم بمبئی کے کیتھڈرل ہائی اسکول سے حاصل کی اور 1947ء میں انہوں نے امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا کی ایک یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔ اس کے بعد انہوں نے 1949 میں برکلے یونیورسٹی سے سیاست کی ڈگری حاصل کی اس کے بعد انہوں نے آکسفورڈ میں داخلہ لے لیا۔
ذوالفقار علی بھٹو پر سیاسی حریف مسعود محمود قصوری کے قتل کا الزام لگاکر انہیں پھانسی کی سزا سنادی گئی۔ صدر ضیاء چاہتے تھے کہ بھٹو ان سے رحم کی اپیل کریں لیکن بھٹو نے صاف صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ وہ رحم کی اپیل تو دور کی بات صدر صاحب کی شکل بھی دیکھنا گوارا نہیں کریں گے۔
جب جنرل ضیاء تک یہ خبر پہنچی تو انہیں یقین ہوگیا کہ بھٹو سولی چڑھنے کو تیار ہیں لیکن اس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے حق میں نہیں۔ چودہ اپریل 1979ء کو بھٹو کو پھانسی دیدی گئی اور ان کی میت ان کے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ان کی تدفین آبائی گاؤں گھڑی خدا بخش بھٹو میں کی گئی۔

Recent News

KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse 1:14
KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse
Apr 04, 2026 04:30 pm
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved