Jan 05, 2019 08:37 pm
views : 437
Location : Domestic Place
Islamabad- Foriegn Minister Shah Mehmood Qureshi Media Talk
اسلام آباد، پاکستان کا ہندوستان کے ساتھ رویہ پہلے دن سے مثبت رہا ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہندوستان کے ساتھ
رویہ پہلے دن سے مثبت رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں
کہا تھا کہ آپ امن کیلئے ایک قدم بڑھائیں گے ہم دو قدم آگے بڑھانے کیلئے
تیار ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
کا مزید کہنا تھا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ آمد ورفت میں اضافہ ہو، اس کی بہت
بڑی مثال کرتاپور کی راہداری ہے، ہم نے ایک اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے جس کو
کروڑوں سکھوں نے پوری دنیا میں سراہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بے پناہ ہندوستان سے لوگ یہاں آنا چاہتے ہیں، بے
پناہ یہاں سے لوگ اجمیر شریف ، نظام الدین اولیاء کے آستانے پر جانا چاہتے
ہیں، بے پناہ سیاحت کے امکانات موجود ہیں۔