Jan 06, 2019 02:33 pm
views : 434
Lahore-Dr.Yasmeen Rashid Media Talk
لاہور،رواں ماہ پہلا لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن کرلیا جائے گا۔وزیرصحت پنجاب
سپریم کورٹ میں پنجاب میں صحت کی بدترین صورتحال سمیت انتہائی مہنگے بنائے گئے مختلف مخصوص میڈیکل سینٹر کے غیرفعال ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی،وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں پیش ہوئیں اور انہوں نے اپنی رپورٹ پیش کی ، عدالت میں پیشی کے بعد ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ انہوںنے چیف جسٹس آف پاکستان کو ٹائم لائن دیدی ہے کہ اس ماہ کے آخر تک پی کے ایل آئی میں پہلا لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے عدالت کو بتادیا ہے کہ لیور ٹرانسپلانٹ کے سلسلے میں تمام سرجنز سے بات ہوگئی ہے، تمام چیزیں حاصل کرلی گئی ہیں، محکمہ صحت تمام انتظامات مکمل کرچکا ہے
انہوں نے کہاکہ اس ہفتہ سرجنزتمام ابتدائی کام کرلیں گے جس کے بعد انشااللہ امید ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک ہم پہلا لیور ٹرانسپلانٹ پی کے ایل آئی میں ہوجائےگا۔