لاہور۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں معروف اداکارہ بابرہ شریف کے پراپرٹی کیس کی سماعت
سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں معروف اداکارہ بابرہ شریف کے پراپرٹی کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اداکارہ بابرہ شریف کی جائیداد خالی نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت پرجیولرکو 11 جنوری کو عدالت طلب کرلیا ۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ بابرہ شریف نے بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل کرایہ دار جیولر کی طرف سے کرایہ روکنے پرسپریم کورٹ سے رجوع کیا تو جیولر نے پراپرٹی متنازع ہونے کا تاثر دے کر پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو خراب کرنے کی کوشش کی۔
درخواست میں بابرہ شریف کا موقف تھا کہ اب انہیں عدالت کے حکم پر کرایہ تو مل رہا ہے مگر کروڑوں کی پراپرٹی کو بند کرکے اسے تباہ کیا جا رہا ہے جسے واپس دلوایا جائے ، چیف جسٹس نے اداکارہ بابرہ شریف کی استدعا پر جیولر کو 11جنوری کو طلب کرلیا۔