خیرپور، پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے خیرپورکے نواحی علاقے میں میڈیکل کیمپ کاانعقاد
پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے خیرپورکے نواحی علاقے میں میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیا، ضلع خیرپورکی تحصیل نارا کے علاقے چونڈ میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں علاقے کے غریب افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
فری آئی میڈیکل کیمپ کے ماہرڈاکٹرزاور رینجرزکے ڈاکٹر نے مشترکہ طورپربچوں بزرگوںاورخواتین سمیت 300سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیااور انہیں ادویات فراہم کیں۔
آئی میڈیکل کیمپ میں موبائل لیب میں آنکھوں کے ٹیسٹ کے بعد نظرکے چشمے بھی دیئے گئے جبکہ آنکھوں کے معائنے کے بعد 32مریضوں کواعلی علاج کیلئے خیرپوربھیج دیاگیاجن کوسفری سہولیات بھی پاکستان رینجرز سندھ