پشین:بلوچستان کے ضلع پشین میں لیویز گاڑی کے قریب دھماکے سے 9 افراد زخمی
بلوچستان کے ضلع پشین میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے تحصیلدار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل کے ذریعے کیا گیا، دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، لیویز اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیااور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پشین منتقل کردیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔ دھماکے میں پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیاتھا۔
صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی سول اسپتال میں عیادت کی ، اسپتال کے دورہ کے بعدوزیر داخلہ بلوچستان نے ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشین دھماکہ امن دشمنوں کی گھناو¿نی سازش ہے ، پشین اور پنجگور دھماکے قابل مذمت ہیں، ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیںکرسکتے،انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کا آخر تک پیچھا کریں گے ، دہشت گرد اپنے آقاو¿ں کی خوشنودی کے لئے بے امنی پھیلانا چاہتے ہیں،انہوںنے کہا کہ بلوچستان کی دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے جڑتے ہیں کیونکہ نیٹو فورسز افغانستان میں ناکامی سے دوچارہیں۔نے فراہم کیں۔