ٹھٹھہ سجاول اوربدین کو اتنا ترقی یافتہ بنادیں گے کہ دنیا یہاں کی ترقی کی مثالیںدے گی۔مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹھٹھہ سجاول اوربدین کو ہم اتنا ترقی یافتہ بنادیں گے کہ لوگ دور دور سے دیکھنے آیا کریں گے جبکہ دنیا کے لوگ یہاں کی ترقی کی مثالیں دینگے، میں اپنے پارٹی چیئرمین اور عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ ترقیاتی کام کرکے ان علاقوں کو مثال بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔
پیپلزپارٹی کے زیراہتمام بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایااورکہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہونے والی حالیہ میٹنگ میں سندھ کوپانی کاحصہ ملنے کا نکتہ اٹھایا تھا۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ’بدین اور تھرجیسے علاقوں میں جلد ترقی ہوگی، عوام نے ہر بار ہم پر اعتبار کیا، حالیہ انتخابات میں عوام نے پی پی اور بھٹو کے منشور پر پہلے سے زیادہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے زیادہ ووٹ اور نشستیں دیں۔