Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 06, 2019 09:20 pm views : 462

Karachi- Namak Mandi
  • Urdu

کراچی،کراچی کے بیچ لگڑری ہوٹل میں ”نمک منڈی فیسٹیول“ جاری

پشاور کی گلیوں سے آتی بار بی کیو کی مہک پاکستان بھر سے گوشت کھانے کے شوقین افراد کو خیبر پختونخواہ آنے پر مجبور کرتی ہے لیکن اب کراچی والوں کو پشاور کی نمک منڈی جانے کی ضرورت نہیںہے کیونکہ نمک منڈی کے شاندار کھانوں کی ورائٹی اب کراچی کے بیچ لگڑری ہوٹل کی ”نمک منڈی فیسٹیول“میںدستیاب ہے۔
پشاوری پکوان کی خاص تراکیب افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے پشتون سرزمین کی پیداوار ہیں۔ یہ اپنی سادہ انداز کے باعث جانی جاتی ہیں۔ یہاں کا کھانا پاکستان کے دیگر علاقوں کے تیز مصالحوں والے پکوانوں سے بالکل مختلف ہے۔
پشاور کی نمک منڈی کے چرسی تکوں پر صرف نمک لگایا جاتا ہے اور انہیں دنبے کی چربی کے ساتھ کوئلوں پر پکایا جاتا ہے۔ یہاں کی گوشت کڑاہی بھی بہت مشہور ہے۔ اس خاص ڈش میں گوشت کو چربی، ہری مرچوں اور ٹماٹر کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔ اس لذیذ کھانے کو گرم نان اور دہی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
کراچی کے بیچ لگڑری ہوٹل میں ”نمک منڈی فیسٹیول“ میں شریک غیرملکی ایلن نے بتایا کہ اس کا تعلق لندن سے ہے لیکن وہ دبئی میں کام کرتا ہے اور پہلی مرتبہ ا س ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں آیا ہے اور اسے یہاں کاکھانا بہت پسند آیااوراچھا لگا۔
عدنان رضانامی شہری کاکہنا تھا کہ یہاں پر بہت اچھا کھانا ہے جبکہ کھانوں کی ورائٹی بھی بہت زیادہ اوراچھی تھی ، یہاں پرایسا لگ رہا ہے کہ ہم پشاور کی نمک منڈی میں کھاناکھارہے ہیں۔
نمک منڈی فیسٹیول میں شریک لڑکی خدیجہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ یہاں کاکھانانہ صرف پشاورانداز کاہے بلکہ یہاں کا ماحول بھی پشاور جیسا بنایا گیا ہے جو بہت اچھا لگ رہا ہے۔

Recent News

KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse 1:14
KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse
Apr 04, 2026 04:30 pm
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved