کراچی :پاکستان ہندو کونسل کے تحت کراچی میں اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد
پاکستان
ہندو کونسل کے تحت کراچی میں اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،
تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، حاضرین نے زندگی کا نیا سفر شروع
کرنے والے جوڑوں کو مبارکباد دی۔
پاکستان
ریلوے کے وسیع گرائونڈ میں پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے ہندو برادری
کے79 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا جس میں دولہا دلہن اور ان کے
رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی، اس
موقع پر دولہا دلہن کی خوشی دیدنی تھی۔
ہندو
برادری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں بہت خوش ہیں ہمیں یہاں ہر طرح کی
مذہبی آزادی اورہر طرح کا تحفظ حاصل ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت
پاکستان ہمیں شروع سے آج تک سپورٹ کررہی ہے۔
ان
دولہا دلہن کے غریب والدین نے بھی پاکستان ہندو کونسل کے اس اقدام کو خوب
سراہا، اس موقع پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی
مانگی گئیں۔
ایک
دولہا کا کہناتھاکہ وہ انتہائی غریب ہے،اس کی منگنی ہوچکی تھی لیکن شادی
کے لئے پیسے نہیں تھے ، پاکستان ہندوکونسل نے نہ صرف اس کی شادی کے
انتظامات کئے بلکہ جہیز بھی فراہم کیا ،آج اپنی شادی پر وہ بہت خوش وخرم ہے
اور پاکستان ہندوکونسل کے سربراہ ڈاکٹررمیش کمار کا شکرگزار ہے جس کی وجہ
سے وہ نئی زندگی کی شروعات کررہا ہے۔
ایک
دلہن کا کہنا تھا کہ غریبوں کیلئے شادی کاانتظام کرنا بہت اچھی بات ہے ،
پاکستان ہندوکونسل نے بہت اچھے انتظامات کئے ہیں، وہ اپنی شادی اوراس کے
انتظامات پر پاکستان ہندوکونسل کی ممنون ومشکورہے۔