لاہور، سی پیک سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے،قاسم خان سوری
قومی
اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ترقی کا
دوردورہ ہے، یہ دور سی پیک کی ترقی کا دور ہے، سی پیک کے مرکزاوردل گوادر
سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے جسے خوشحالی کا نیادور شروع ہوگا۔
لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کے ملازمتوں اورنوکریوں کے حوالے سے جو تحفظات ہیں
وہ اپنی جگہ درست ہیں لیکن ہمارا کہنا یہ ہے کہ گوادر میں سب سے پہلے گوادر
اوربلوچستان کے مقامی نوجوانوں کا حق ہے ، پہلے انہیں ملازمتیں اورنوکریاں
دی جائیں۔
انہوں
نے کہاکہ یہاں پنجاب سے بڑے پیسے والے لوگ گوادر جاکر اپنی فیکٹریاں
لگائیں گے،گوادر میں سرمایہ کاری کرنے والے تمام لوگوں سے میری یہی گزارش
ہے کہ وہ پہلے مقامی نوجوانوں کو نوکریاں دیں پھر دوسروں کوموقعے دیں۔