Jan 07, 2019 05:28 pm
views : 435
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PPP Lawyer Latif Khosa Media Talk
اسلام آباد، ہم بے گناہ ہیں، لطیف کھوسہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور معروف قانون داں وسابق گورنر پنجاب لطیف
کھوسہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں کہا ہے کہ فیصلے
میں ہم کوئی ایسی آبزرویشن نہیں دیں گے جس سے کسی کے فریق کے حقوق متاثر
ہوں تاہم قانون کے مطابق نیب اپنی خود مختارانہ تحقیقات کرے۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف
کھوسہ کا کہنا تھاکہ ہم تو کہتے ہیں کہ ہم بے گناہ ہیں، فاروق نائیک نے
عدالت میں کہا کہ ہمارے خلاف کوئی براہ راست ثبوت نہیں ہے۔ تمام چیزیں
مفروضوں پر مبنی ہے ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب مزید تفتیش کے بعد اپنا لائحہ عمل دے گی۔
لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے اعتراض کیا کہ یہ تفتیشی رپورٹ
ہے، یہ کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے نہ ہی اس پر ہم کوئی مہر لگارہے ہیں۔