سابق
وفاقی وزیراورمسلم لیگ نون کی مرکزی رہنمامریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ
پاکستان کے عوام وزیراعظم عمران خان کے جھوٹ ،نااہلی اوریوٹرنزکو سمجھ چکی
ہے جس کا ان کوجواب دینا ہوگا۔
اسلام
آباد میں ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انیل
مسرت اوردیگر کے بینک اکاﺅنٹس بھرنے کیلئے حکومت نے پچاس لاکھ گھروں کے
فارم جاری کرنے شروع کردیئے ہیں جو فراڈ ہے،عوام ہاﺅسنگ اسکیم کے فارمزنہ
لیں کیونکہ عمران خان نے عوام کے پیسے بٹورنے کا پروگرام بنایاہوا ہے۔
مریم
اورنگزیب نے کہاکہ عوام کے اسی پیسے سے یواے ای میں مزیدجائیدادیں لی
جائیں گی اورکاروبار کو بڑھایاجائے گاجبکہ ایک کروڑنوکریاں دینے کاوعدہ
پورا کرنے کے بجائے عوام کو بیروزگار کرکے ان کے سرسے چھت چھینی جارہی
ہے،دوسرا منی بجٹ لاکر عوام اورتاجروں کے سرپر مہنگائی کابم پھوڑنے کی
تیاری کی جارہی ہے۔