Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 07, 2019 05:38 pm views : 444

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- Why wasn't I informed about date change for the dam's groundbreaking, CJP
  • Urdu

اسلام آباد، پہلے شاید نااہل لوگ تھے، اب قابل اور اہل لوگ حکومت میں آگئے ہیں، چیف جسٹس

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تاریخ تبدیل کرنے پر چیف جسٹس سے معافی مانگ لی۔
سپریم کورٹ میں نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تاریخ تبدیل کردی، اتنا بھی نہیں مناسب سمجھا کہ چیف جسٹس کو بتا دیا جاتا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں حکومت کی طرف سے آپ سے معافی مانگتا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اب اس ڈیم کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شامل ہی نہ ہوں۔ اس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ نہیں سر آپ کو شامل ہونا پڑے گا، میں اس معاملہ پر آپ سے معذرت کرتا ہوں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے یہ کیس اس وقت اٹھایا شاید جب نااہل لوگ تھے، لیکن اب قابل اور اہل لوگ حکومت میں آگئے ہیں یہ خود کر لیں گے، حکومت نے ڈیم کے سنگ بنیاد کی تاریخ بدلنے کے علاوہ اور کیا کام کیا، فنڈز کے حوالے سے کیا پیش رفت کی؟، صرف اتنا اعلان کردیا کہ 2025 میں پانی نہیں ہوگا، ہم اگر ٹیک اپ نہ کرتے یہ کیس تو رکا ہوا تھا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے فیصل واوڈا کو قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر میٹنگ نہ ہوئی تو اگلی سماعت پر مختصر نوٹس پر بلا لیں گے، فیصل واڈا تازہ خون ہے اور ان سے اچھے کی امید ہے۔ کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

Recent News

KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse 1:14
KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse
Apr 04, 2026 04:30 pm
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved