مینی ٹوبا، پیلی بنیان مظاہرین کی جسٹن ٹروڈو کی پالیسیوں پرتنقید
مینی ٹوبا میں پیلی بنیان کے تحت مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد نے کینیڈین
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی پالیسیوں کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا،حکومتی
پالیسیوں کیخلاف مظاہرے کرنے والے افراد مختلف گاڑیوں اورچھوڑے بڑے ٹرکوں
میں سوار تھے جوکئی کلومیٹرتک نظر آرہے تھے۔
ورڈن اوربرانڈون کے درمیان صوبائی ہائی وے ون پر پیلی بنیان بردار مظاہرین
کا’’ورڈن برانڈون‘ کانوائے سیکڑوں ٹرکس ، منی ٹرکس ،کاروں پرمشتمل تھا۔
متنظمین کے مطابق مظاہرین کا کانوائے تقریباًدس کلومیٹر طویل تھا۔مظاہرین
کا احتجاج کے دوران کہنا تھا کہ وہ کچھ تبدیلی چاہتے ہیں۔