واشنگٹن، ٹرمپ کا میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے اپنے
مطالبے پر سمجھوتہ کرنے سے انکار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے اپنے
مطالبے پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کیا ہے جو حکومت کے شٹ ڈاؤن کی وجہ
ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ وہ اپنے مطالبے پانچ ارب ساٹھ کروڑ
ڈالرفنڈز کی فراہمی میں کمی کرے گا۔انہوں نے قومی ایمرجنسی کے اعلان کی بھی
دھمکی دہرائی۔
کانگریس کے اس ہفتے فنڈنگ کے تعطل سے باہر نکلنے میں ناکامی کے بعد امریکی
صدر نے سوشل میڈیا پر دھمکی جاری کی، اس تعطل کی وجہ سے ہفتہ کے روز سے
وفاقی حکومت کو تقریبا چوتھائی حصہ بند پڑا ہے۔
تقریبا 8 لاکھ وفاقی ملازمین بغیر معاوضے کے کام کررہے ہیں یا چھٹیوں پر ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ابتدائی طور پر ڈیموکریٹک قانون سازوں کو بتایا کہ سرحدی
تحفظ کی خاطر حکومت کے شٹ ڈاو?ن پر وہ فخر کرین گے۔ ابھی حال ہی میں
ریپبلکنز نے تعطل کا الزام ڈیموکریٹس پر منتقل کی کوشش کی ہے، جیسا کہ
دونوں اطراف اپنی پوزیشن پر مزید پختہ ہوگئی ہیں۔