یمن، خانہ جنگی میں شدت آگئی، حوثی باغیوں کا عالمی خوراک پروگرام کے گودام پر حملہ
یمن میں جاری خانہ جنگی میں شدت آگئی، حوثی باغیوں نے عالمی خوراک پروگرام کے گودام پر حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے یمن میں متاثرین
کے لیے بھیجی گئی خوراک کو بھی نہ بخشا، عالمی خوراک پروگرام کے گودام پر
حملے سے ایک بڑا حصہ جل کر خاک ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کے حملے کے نتیجے میں گودام
میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، یہ حملہ الحدیدہ میں حوثیوں کے مشرقی علاقے
میں واقع ٹھکانوں سے کیا گیا۔
حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے باعث گودام کے ساتھ
ساتھ خوراک بھی جل کر خاک ہوگئی، اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے حملے ہوچکے
ہیں۔