Jan 07, 2019 08:11 pm
views : 471
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر 7 جنوری 2019ء
کو مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 1014 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 38562 پوائنٹس کی سطح پر
بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طو رپر 327 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 202 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 100 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 25 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔