بھگت
سنگھ فاﺅنڈیشن لاہور کے عہدیداران اور کارکنان نے پاک بھارت ویزہ پابندی
ختم کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اورپاکستان اوربھارت کے درمیان ویزہ
سمیت دیگر پابندیوں کے خاتمے
کا
مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے عوام کو آزادانہ طور پر ملنے
کامکمل حق دیا جائے،دونوں ملکوں کی مقتدر طاقتوں نے اپنے مفادات کے خاطر
پابندیاں عائد کرکے عوام کے بنیادی حقوق سلب کئے ہوئے ہیں۔
احتجاجی مظاہرے کے دوران بھگت سنگھ فاﺅنڈیشن کے کارکنان جنتا کو جنتا سے ملنے دواور، ویزے کی پابندیاں ختم کرو، کے نعرے لگاتے رہے۔
بھگت
سنگھ فاﺅنڈیشن کے چیئرمین امتیازرشید قریشی کااحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے
ہوئے کہنا تھا کہ جب شمالی اورجنوبی کوریاایک ہوسکتے ہیں، عالمی لڑائیوں
کے بعد یورپ ایک ہوسکتا ہے تو پاکستان اوربھارت کے عوام کو ملنے کی سہولیات
کیوں نہیں دی جاسکتیں۔
انہوں
نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عمران خان کی سربراہی میں دونوں ملکوں کی
حکومتیں ان کے مطالبات مان لیں گی اوردونوں ملکوں کے عوام کو آزادانہ طورپر
ملنے جلنے کے مواقعے باآسانی مل سکیں گے۔ مجھے امید ہے کہ ہم نے امید کی
جو شمع روشن کی ہے اس کی روشنی دونوں ملکوں کے عوام کا دیرینہ خواب پورا
کرے گی۔
احتجاجی
مظاہرے میں شریک پنڈت بھگت لعل کھوکرکا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے
درمیان تما م تنازعات اورکشیدگیوں اورنفرتوں کا خاتمہ ہوناچاہیے،دونوں ملک
امن شانتی اوربھائی چارے اوررواداری کے فروغ کیلئے مذاکرات کریں۔