Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 07, 2019 08:17 pm views : 1100

Location : Domestic Place

Peshawar- Namak Mandi Food Street in City
  • Urdu

پشاور، انتہائی خاص زائقوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور پشاور کی نمک منڈی فوڈاسٹریٹ

نمک منڈی پشاور اپنے شاندار کھانوں ، چرسی تکوں اورکڑہائی سمیت مختلف انواع واقسام کے کھانوں اور ان کے لذیز ذائقوں کی وجہ سے دنیابھر میں مشہور ہے ،یہاں پرنہ صرف پاکستان بھرسے بلکہ دنیا کے مختلف ممالک سے بھی لوگ خاص ڈشیں کھانے کیلئے آتے ہیں۔
پشاور کی گلیوں سے آتی بار بی کیو گوشت کی مہک پاکستان بھر سے گوشت کھانے کے شوقین افراد کو نمک منڈی پشاورآنے پر مجبور کرتی ہے۔کچھ عرصہ قبل تک دہشت گردی اور عسکریت پسندی سے متاثرہ خیبر پختونخواہ کا قدیمی شہر پشاور آج بھی دنیا بھرمیں اپنے لذیذ پکوان کے باعث جانا جاتا ہے۔
کچھ عرصہ پہلے تک پشاور ایک خطرناک شہر ہے لیکن اب چند سالوں سے سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے تو پاکستان کے دیگر شہروں کے لوگ اب دوبارہ پشاور کا رخ کر رہے ہیں۔بہت سے لوگ توصرف یہ دیکھنے آئے ہیں کہ پشاور کے بار بی کیو کے ذائقے کا راز کیاہے؟“
نمک منڈی پشاورکے خاص پکوانوں کی خاص تراکیب افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے پشتون سرزمین کی پیداوار ہیں۔ یہ اپنی سادہ انداز کے باعث جانی جاتی ہیں۔ یہاں کا کھانا پاکستان کے دیگر علاقوں کے تیز مصالحوں والے پکوانوں سے بالکل مختلف ہے۔
پشاور کی نمک منڈی کے چرسی تکوں پر صرف نمک لگایا جاتا ہے اور انہیں دنبے کی چربی کے ساتھ کوئلوں پر پکایا جاتا ہے۔ یہاں کی گوشت کڑاہی بھی بہت مشہور ہے۔ پشاور کی نمک منڈی صرف کھانے کا مرکز نہیں ہے بلکہ یہاں کی ایک خاص ثقافت ہے جو یہاں کے پکوان سے جڑی ہوئی ہے۔ قدامت پسند شہر پشاور میں نمک منڈی کا دورہ کرنا ایک بہت پر لطف تجربہ ہے۔ یہاں سبز کہوہ کے ساتھ گرم گرم بار بی کیو گوشت کے ساتھ محفلیں گھٹنوں جاری رہتی ہیں۔
نمک منڈی میں کھانے کیلئے جانے والے کراچی کے شہری محمد سبحان کاکہناتھا کہ یہاں کا زائقہ معیاراورسروس تینوں ہی بہت شاندار ہیں،انہوںنے بتایا کہ کراچی کے لگژری بیچ ہوٹل میں بھی نمک منڈی کے نام سے ہی پشاوری کھانوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس سے اب کراچی کے لوگ بھی بھرپورانداز میںلطف اندوزہوسکتے ہیں۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے نمک منڈی کے گاہک سید تقی رضا کاکہنا تھا کہ میں جب بھی پشاور آتا ہوں تونمک منڈی کا چکرلازمی لگاتا اورکھاناکھاتاہوں، اس طرح کاایک ہوٹل پوائنٹ کراچی میں بھی کھل چکا ہے جہاں اسی معیارکااچھا کھانا دستیاب ہے جو کراچی والوں کیلئے بہت بڑی سہولت ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مشہو ر چرسی تکے کے اسپیشلسٹ خالد خان کا کہنا تھا کہ وہ 1993سے نمک منڈی پشاور میں چرسی تکے بنارہا ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہے،انہوں نے بتایا کہ وہ نثار کا چرسی تکہ بنانے کے واحد اسپیشلسٹ ہیںان کے علاوہ باقی تمام کاریگر جعلی ہیںکیونکہ ان کے نمک منڈی کے خاص طریقے سے دنیابھر میں کوئی کاریگر چرسی تکہ نہیں بناسکتا۔

Recent News

KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse 1:14
KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse
Apr 04, 2026 04:30 pm
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved