کوئٹہ،کوئٹہ کا مشہور ہوٹل جہاں گڑ کی چائے بنائی جاتی ہے۔
کوئٹہ کے سرد موسم میں گڑ سے بنائی گئی چائے پینے والوں کا رش بڑھ جاتا ہے، سریاب کے علاقے کسٹم گائی خان چوک پرقائم ہوٹل توصرف مشہور ہی اس وجہ سے ہے کہ وہاں پر گڑسے تیار کردہ اعلی چائے ملتی ہے، کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروںسے عوام کی بڑی تعداد گڑکی دودھ پتی چائے پینے کیلئے خصوصی طورپراس ہوٹل میں آتی ہے،گڑکی چائے خصوصی طورپر پینے کیلئے آنے والے شہری عبیداللہ کاکہنا تھا کہ پورے کوئٹہ میں یہ واحدہوٹل ہے جہاں پر صرف گڑ کی چائے ملتی ہے،وہ پشین سے جب بھی کوئٹہ آتا ہے تو یہاں سے گڑکی چائے پیئے بغیرواپس نہیںجاتا، پورے صوبے میں اس قسم کے ہوٹلوں کی تعداد بہت کم ہے۔
ہوٹل کے مالک شرف الدین کا کہنا تھا کہ وہ 15 سال سے لوگوں اورخاص کر ڈرائیورز کی فرمائش پر گڑ والی چاہے بنا رہا ہے ، اس کے ہوٹل پر آنے والے زیادہ تر گاہک اس سے صرف اورصرف گڑوالی چائے ہی مانگتے ہیں،بلوچستان اورملک کے دیگر حصوں سے آنے والے شہری جب بھی کوئٹہ آتے ہیں تو یہاں سے گڑوالی چائے ضرورپی کر جاتے ہیں، ان کا کہناتھا کہ گڑ والی چائے بہت ذائقہ دار ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگ اسے زیادہ پسندکرتے ہیں۔