Jan 08, 2019 06:10 pm
views : 445
Location : alhmra Art Council
Lahore- JIP Ameer Siraj ul Haq Addresses.
لاہور، قاضی حسین احمد ایک نظریئے اور جہد مسلسل کا نام ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ایسے
ہوتے ہیں جو اپنے خاندان کے ہوتے ہیں اور بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو پوری
انسانیت اور پوری امت کے ہوتے ہیں، قاضی حسین احمد بھی وہ ایک کسی ایک ملک
یا علاقے کا نہیں وہ پوری انسانیت کیلئے اور امت مسلمہ کیلئے ایک پیغام
رکھتے تھے ۔
الحمرا آرٹ کونسل میں جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی یاد میں
سجائی گئی تصویروں کی نمائش میں شریک امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ قاضی حسین احمد ایک نظریئے اور جہد مسلسل کا
نام ہے، ایک واضح نصب العین اور اپنے مقصد کی خاطر جینے اور مرنے کا نام
ہے۔ فرمایا گیا کہ جھپٹ کر پلٹنا اور پلٹ کر جھپٹنا قاضی حسین احمد کی تمام
زندگی اسی سے ہی عبارت ہے۔