Jan 08, 2019 06:12 pm
views : 332
Location : alhmra Art Council
Lahore- Information Minister Punjab Fayyaz ul Hassan Chohan Addressees
لاہور، پاکستان کی سیاست میں قاضی حسین احمد جیسالیڈر کبھی پیدا نہیں ہوسکتا، فیاض الحسن چوہان
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ قاضی حسین احمد سے ایک
بڑا جذباتی اور والہانہ تعلق تھا ، آج بھی دل میں یہ اکثر نعرہ گنگناتا
رہتا ہوں جیوے جیوے غازی جیوے میرا سونا قاضی جیوے اور میرا یہ ایمان ہے کہ
پاکستان کی سیاست کے اندر قاضی حسین احمد جیسالیڈر کبھی پیدا نہیں ہوسکتا۔
الحمرا آرٹ کونسل میں جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی یاد میں
سجائی گئی تصویروں کی نمائش میں شریک وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
کا مزید کہنا تھا کہ میں انہی الفاظ کے ساتھ قاضی حسین کو خراج عقیدت پیش
کرنا چاہوں گا کہ وہ اور ہی ہوں گے کم ہمت جو ظلم وتشدد سہہ نہ سکے، شمشیر
وثناء کی دھاروں پر روداد صداقت کہہ نہ سکے، یہ چشم فلک نے دیکھا ہے طاقت
میں جو ہم سے بڑھ کر تھے، توحید کا طوفاں جب اٹھا، وہ مدمقابل رہ نہ سکے،
ایک جذبہ حصول مقصد نے یوں ہرس وہوا سے پاک کیا، ہم کفر کے ہاتھوں بک نہ
سکے اور وقت کی رو میں بہہ نہ سکے، جس بات سے تم نے روکا تھا اور دار پہ تم
نے کھینچا تھا، مرنے پر ہمارے عام ہوئی، جو جیتے جی ہم کہہ نہ سکے۔