لاہور، وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی صحافیوں سے بدتمیزی
وزیراطلاعات
پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہورکے الحمرا ہال میں سابق امیر جماعت اسلامی
مرحوم قاضی حسین احمدکی یاد میںمنعقدہ تصویری نمائش میں شرکت کی ، نمائش
میں شرکت کے بعد ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی حکومت کے
ریاست مدینہ کے تصور کوامیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی جانب سے رد
کرنے کے سوال پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان آپے سے باہر ہوگئے
اورانتہائی غصہ میں صحافیوں پربرس پڑے۔
انہوں
نے سوال کرنے والے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کو بھی اپنے اندر
کچھ سنجیدگی لانی چاہیے، میڈیا کوبھی شتربے مہارنہیں ہوناچاہیے، انتہائی
غصہ میں انہوں نے کہاکہ آپ کو اتنی تمیز ہونی چاہیے کہ ہم سابق امیر جماعت
اسلامی قاضی حسین احمد کی یاد میں منعقدہ تقریب میں کھڑے ہیںجبکہ میں پی ٹی
آئی کے ترجمان کی حیثیت سے یہاں آیا ہوں تو آپ کو بھی اس قسم کاسوال
پوچھتے ہوئے شرم آنی چاہیے جس سے تضاد پیداہوتے ہوں۔