واشنگٹن، عوامی رائے کواپنے حق
میں بہتربنانے کے لئے امریکی صدر کا قوم سے خطاب کرنے کافیصلہ
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی جانب سے سرحدی دیوار کی تعمیر کیلئے
فنڈزکے اجرا میں رکاوٹ بننے کے بعد مسئلہ کے حل کیلئے عوامی رائے کواپنے حق
میں بہتربنانے کے لئے قوم سے خطاب کرنے کافیصلہ کیا ہے۔بطورامریکی صدرقوم
سے ان کایہ پہلاخطاب ہوگا۔
امریکاکے صدر ڈونلڈٹرمپ ملک کی جنوبی سرحدپر دیوار کی تعمیر چاہتے ہیں ان
کے اس منصوبے کی راہ ہموارکرنے اوررائے عامہ کواپنے حق میں ہموار کرنے
کیلئے وائٹ ہاؤس میڈیا کے زریعے عوامی رابطہ مہم کی منصوبہ بندی کررہاہے۔
ڈونلڈٹرمپ کے ملک کی جنوبی سرحدپر دیوار کی تعمیر کے منصوبے کو امریکی
کانگریس کے ڈیموکریٹک ارکان نے باربارمسترد کرتے ہوئے فنڈز کی فراہمی سے
انکار کیا جس کے بعدامریکی صدر نے ملک میں معاشی شٹ ڈاؤن لگادیا جو اب
تیسرے ہفتہ میں داخل ہوچکا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ٹویٹ کیا ہے کہ وہ جنوبی سرحد پر خراب انسانی
سلامتی اورمشکل حفاظتی صورتحال پر جمعرات کو قوم سے خطاب کریں گے،یہ ان کا
بطور امریکی صدر قوم سے پہلا خطاب ہوگا۔
امریکی وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بل شائن نے بتایا کہ صدرٹرمپ نے
مختلف ٹی وی نیٹ ورکس سے سات سے آٹھ منٹ کے ایئرٹائم کے چارجزپوچھے ہیں۔