لاہور:ملک کی معاشی زبوں حالی کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہوں، حمزہ شہباز
مسلم لیگ
نون کے مرکزی رہنمااورپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے
کہ ملک کی ابتر معاشی صورتحال پر بہت زیادہ تشویش ہے، کاشتکاروں
اورمزدوروں سمیت ہرغریب اور امیر آدمی معیشت کی زبوں حالی کی وجہ سے بہت
زیادہ پریشان ہے۔
ابلاغ
عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوےئے ان کاکہنا تھا کہ جب ہم نے حکومت
چھوڑی تھی تو اس وقت گروتھ ریٹ چھ فیصد تھاجو آج کم ہوکر صرف تین فیصد رہ
گیا ہے، پاکستان کی اکہترسالہ تاریخ میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح پر پہنچا
جس کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔
انہوں نے
کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں روپے کی قدر میں 33فیصد تک کمی ہوچکی
ہے جبکہ تجارتی خسارہ 655ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں بھی
اربوں روپے ڈوب گئے جبکہ 2016میں اسٹاک مارکیٹ بہترین کام کرتے ہوئے آگے
بڑھ رہی تھی۔
حمزہ شہباز کاکہنا تھا کہ اس وقت 175ارب روپے کا شارٹ فال ہے جبکہ گردشی قرضہ ایک ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔