Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 09, 2019 04:48 pm views : 315

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- Strict action will be taken against the corrupt: CJP Nisar
  • Urdu

اسلام آباد، جہاں کرپشن نظر آئی سخت ایکشن ہوگا، چیف جسٹس

 چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جہاں بدعنوانی نظر آئی اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
سپریم کورٹ میں نجی بجلی گھروں انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو اضافی ادائیگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو سیکرٹری توانائی ڈویژن عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ملک میں 10 آئی پی پیز کو 159 ملین (15 کروڑ 90 لاکھ روپے) فی کس اضافی دیے گئے، شکایت یہ ہے کہ بجلی پیدا ہی نہیں ہوئی لیکن ادائیگیاں کردی گئیں۔
سیکرٹری پاور ڈویژن نے جواب دیا کہ حکومت نے آئی پی پیز سے معاہدہ کر رکھا ہے اور کپیسٹی (استعداد) کے مطابق ادائیگی کرتے ہیں، بجلی نہ خریدیں تب بھی ادائیگی کی جاتی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عوام کا پیسہ مفت میں کیوں دیا گیا؟، صرف پاکستان میں ایسے معاہدے چل رہے ہیں، اربوں روپے بلاوجہ کیوں ادا کرتے ہیں؟، جہاں کرپشن نظر آئی سخت ایکشن ہوگا۔ جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ بجلی کے شارٹ فال کے باوجود آئی پی پیز سے بجلی کیوں نہیں لی جاتی؟۔
سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب کو طلب کرلیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آئی پی پیش کیساتھ معاہدہ گلے کا پھندا بن گیا ہے، معاہدہ کی ایسی شرائط نہ جانے کیوں قبول کر لی گئیں، معلوم ہونا چاہیے معاہدہ کر کے بجلی کیوں نہ لی گئی، کھربوں روپے کا سرکلر ڈیٹ (گردشی قرضہ) بن گیا ہے، اب ہر کوئی ذمہ داری دوسرے پر ڈالے گا، عوام کو بجلی ملی نہ صنعتوں کو،پھر بھی پیسے پورے دیئے گئے۔

Recent News

KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse 1:14
KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse
Apr 04, 2026 04:30 pm
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved