وزیربلدیات
پنجاب اورسینئروزیرعلیم خان کا کہنا ہے کہ اگرکسی معاملے میں وزیراعظم
عمران خان کا کوئی قصور بنتا ہے توالزام لگانے والوں کو کھل کر سامنے آکر
بتاناچاہیے لیکن اگر ان کاکوئی قصور نہیں ہے توان پرصرف اس لئے الزام تراشی
نہیں ہونی چاہیے کہ دوسروں پر ہورہی ہے توان پر بھی الزامات لگادیئے
جائیں۔
لاہورمیں
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماعلیم
خان نے کہاکہ میرا2015سے میڈیاٹرائل ہورہا ہے،جو لوگ چالیس چالیس سال سے
اقتدار میں رہے ہیں ان پرالزامات لگتے ہیں تو ساتھ ہی میرانام بھی لے
لیاجاتا ہے جبکہ میرا پاس توکبھی کوئی عوامی عہدہ نہیںرہا۔
انہوں
نے کہاکہ میں صرف چار سال تک آئی ٹی کاوزیرتھااگرکوئی میری کرپشن جانتا ہے
تووہ میڈیا کے سامنے لائی جائے،میں گیارہ سال اپوزیشن میں رہاآج بھی بے
قصورہونے کے باوجود دوسروں جیسا سلوک روارکھا جارہا ہے ۔