Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 09, 2019 05:46 pm views : 450

Location : PM House

Islamabad- PM Khan approves dismissal of SSGC, SNGC managing directors
  • Urdu

اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان کی ایک ہفتے میں گیس کی کمی پوری کرنے کی ہدایت

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر ملک بھر میں گیس کی کمی پورا کرنے کیلیے اقدامات کیے جائیں،انکوائری کمیٹی نے سوئی ناردرن اورسدرن کےایم ڈیز کو گیس بحران کا ذمہ دارقرار دے دیا۔
 وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اس موقع پر وزیر اعظم کو حالیہ گیس بحران کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔
 انکوائری رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ایم ڈی گیس بحران کے ذمہ دار قرار پائے ہیں، کابینہ کمیٹی نے دونوں ایم ڈیز کی فوری بر طرفی کی سفارش کر دی، دونوں ایم ڈی کی برطرفی کی سفارشات وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے میں ملک بھر میں میں گیس کی کمی پورا کرنے کی ہدایت دی، اس کے علاوہ وزیراعظم نے بجلی کی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کیلیے احکامات جاری کیے، وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوری کا خمیازہ عوام بھگتیں یہ کسی صورت قبول نہیں۔
اس موقع پروزیراعظم کو گیس اور بجلی کی طلب اور رسد سے متعلق بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سسٹم میں سے بارہ سے تیرہ فیصد گیس چوری ہو رہی ہے، گیس کے شعبے میں سالانہ نقصان تقریباً50ارب روپے ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کو غیر قانونی طور پر گیس کمپریسرز کے استعمال اور بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون سے اب تک ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔

Recent News

KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse 1:14
KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse
Apr 04, 2026 04:30 pm
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved