Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 09, 2019 08:03 pm views : 445

Location : Ontario

Ontario- GO Train commuters are now able to take train weekdays
  • Urdu

اونٹاریو، نیاگرافال اوریونین اسٹیشن کے درمیان عام دنوں میں ٹرین کے سفرکی سہولت شروع

محکمہ ٹرانسپورٹ اونٹاریومیٹرولنکس کی جانب سے ٹرینوں کی وسعت کے اس منصوبے کے تحت ٹرین میں سفر والے شہری اب عام دنوں میں بھی نیاگرافال اوریونین اسٹیشن کے درمیان سفر کرسکیں گے۔
کینیڈین صوبے اونٹاریوکے محکمہ ٹرانسپورٹ میٹرولنکس نے عوام کی سفری سہولیات میں اضافہ کیلئے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے ٹرین لائنوں کووسعت دینا شروع کردی ہے اور اسی مشن کے تحت اونٹاریو میں چلنے والی سات ٹرین لائنوں میں شامل لیک شائر ویسٹ لائن کو توسیع دیدی ہے جس کے تحت چھٹیوں کے علاوہ عام دنوں میں بھی نیاگرافال اوریونین اسٹیشن کے درمیان سفرکیاجاسکے گا۔
یہ قدم کچھ دن پہلی ہی اٹھایاگیاہے،پہلے دن نوکریوں سے واپس لوٹنے اوراسکولوں سے چھٹیاں پانے والے اونٹاریو کے شہریوں اوربچوں نے اس سہولت کواستعمال کیا جس کا اعلان دسمبر میں کیا گیاتھا۔یہ ٹرین سروس روزانہ ایک مرتبہ مشرقی علاقے سے مغرب اور مغربی علاقے سے مشرق کی جانب چلاکرے گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ میٹرولنکس کی ترجمان نے بتایا کہ ادارے کے سربراہ کی جانب سے نیاگرافال اوریونین اسٹیشن کے درمیان موسم کی چھٹیوں کے دنوں میں چلنے والی ٹرین سروس کو غیرمعمولی پزیرائی حاصل رہی ہے۔
میٹرولنکس کی ترجمان اینی میری ایکنزکامزید کہنا تھا کہ یہ سب ابھی شروعات ہے لیکن ہمارا منصوبہ ہے کہ اس سروس کو مستقل بنیادوں پر پابندی کے ساتھ چلایاجائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی کی جاسکیں۔انہوں نے افتتاح کے دن سفری سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں کی درست تعداد بتانے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہاکہ یوں سمجھیں کہ اس وقت سب کچھ مکمل طور بھراہواتھا۔
میری ایکنزکاکہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی موسمی چھٹیوں میں نیاگرا فال کیلئے ٹرین سروس چلائی جاتی رہی ہے اوراب بھی یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ یہ اس وقت بھی عوام کی مقبول ترین سروس ہے۔

Recent News

KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse 1:14
KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse
Apr 04, 2026 04:30 pm
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved